پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کی مدت میں توسیع کر دی

عید کی تعطیلات کی وجہ سے ڈیڈ لائن آئندہ ہفتے کے آغاز تک بڑھادی گئی

بدھ 2 اپریل 2025 11:20

پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کی مدت میں توسیع کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک واپس جانے کے لیے دی گئی آخری تاریخ میں عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساںادارے نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ آخری تاریخ عید کی تعطیلات کے باعث اگلے ہفتے کے آغاز تک بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغان سٹیزن رکھنے والے افغان جن کی تعداد اقوام متحدہ کے مطابق 8 لاکھ ہے آخری تاریخ کے بعد بے دخلی کا سامنا کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغانوں کو بھی دارالحکومت اسلام آباد اور ہمسایہ شہر راولپنڈی سے باہر منتقل کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے اواخر میں پاکستان کی جانب سے غیر دستاویزی افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کے الٹی میٹم کے بعد ستمبر 2023 سے 2024 کے اختتام تک 8 لاکھ سے زائد افغان وطن واپس لوٹے۔