وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کا کامیاب عیداسپیشل ٹرینز آپریشن پر ریلوے انتظامیہ کو خراج تحسین

بدھ 2 اپریل 2025 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء)وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے ریلوے انتظامیہ کو کامیاب عیداسپیشل ٹرینز آپریشن کو سرا ہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت ریلویز سیجاری بیان کیمطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پروزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔مسافروں نے اس سہولت اور ان ٹرینز کی آمدورفت کے اوقات کو خوب سراہا ہے۔وفاقی وزیر ریلویز کی طرف سے ریلوے انتظامیہ کو کامیاب عیداسپیشل ٹرینز آپریشن کو سرا ہاگیا ہے۔