بلوچستان کے مختلف اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے

بدھ 2 اپریل 2025 17:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2025ء) بلوچستان کے مختلف اضلاع کے اعلیٰ پولیس افسران کی تقرریاں و تبادلے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن(ر) نوید عالم کا تبادلہ کر کے عاطف امیر کو ایس ایس پی لسبیلہ، ایس ایس پی سبی دوستین دشتی کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن کوئٹہ جبکہ ڈاکٹر محمد سمیع ملک کو ایس ایس پی سبی ، ایس پی خاران خرم مہیسر کو ایس پی آپریشننز قائد آباد ڈویژن کوئٹہ، ایس پی پشین عبداللہ احسان کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی خاران، ایس ڈی پی او سریاب سرکل کوئٹہ عبداللہ عمران کا تبادلہ کر کے انہیں ایس پی مستونگ جبکہ ایس پی مستونگ عبدالحلیم اچکزئی کو ایس پی پشین تعینات کردیا گیا ۔