ّ وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ، سرفراز بگٹی

بدھ 2 اپریل 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات میں بلوچستان کی اقتصادی و سماجی ترقی، امن و امان کی بہتری اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ایکس سابق ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جو صوبے کے عوام کے لیے خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبے بلوچستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوامی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ترقی کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم ہے