ً حکومت اور تفتیشی اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تفتیش بند گلی میں داخل ہوگئی ، مولانا عبدالحق ثانی

بدھ 2 اپریل 2025 21:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء)جمعیت علما ء اسلام س کے مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہاہے کہ حکومت اور تفتیشی اداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تفتیش بند گلی میں داخل ہوگئی ہے۔دار العلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک خودکش حملہ میں پس پردہ ماسٹر ماینڈ کو سامنے لانے تک تفتیش آگئے نہیں بھڑسکتی۔کیس کی تفتیش پر عدم اطمنان کا اظہار کرتے ہیں۔

خودکش اور سہولت کار کون تھے تفتیشی ادارے کیوں خاموش ہیں۔دار العلوم حقانیہ آکوڑہ خٹک پر خودکش حملہ مسلمانوں میں انتشار ڈالنے کی سازش کا حصہ ہے۔دارالعلوم حقانیہ اس وقت عالم اسلام کا ایک عظیم علمی،دینی، روحانی و سیاسی مرکز ہے۔ اس پر یہ گھناؤنا و بزدلانہ حملہ اسلام اور اس کے پرامن عقائد وتعلیمات پر حملے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس سے ہمیں قاتلوں کا کچھ سراغ مل سکے۔

دارالعلوم نے ہر ممکنہ تعاون جو اداروں کو درکار تھا وہ فراہم کیا مگر ابھی تک کوئی بھی پیش رفت نہ ہو سکی۔ہمیں اندیشہ ہے کہ مولانا حامد الحق شہیدا ور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا معاملہ بھی روایتی انداز میں نہ لٹکایا جائے۔ حکومت نے اصل قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو اس کے بھیانک نتائج ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمارے نمائندے سید ندیم مشوانی سے خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کیا۔