محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ، پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 2 اپریل 2025 21:15

ئ* لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو ،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا بھی اعادہ ، امن وامان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر اتفاق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی-کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیااورخارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا-امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیاگیا-