محمد نواز شریف اور دیگر عزیز واقارب نے نماز عیدالفطر جاتی عمرہ میں ادا کی

بدھ 2 اپریل 2025 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اور دیگر عزیز واقارب نے نماز عیدالفطر جاتی عمرہ میں ادا کی- قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے میاں محمد شریف، اہلیہ میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز، عباس شریف کی قبور پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اورتمام مرحومین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کی دعائیں کیں - انہوں نے مرحومین کی قبور پر پھول بھی رکھے-قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نوازنے محفل میلاد میں بھی شرکت کی-