
عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے آمادہ ،علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
اڈیالہ جیل میں ہونے والی ڈھائی گھنٹے کی طویل ملاقات کا محورسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور مشیر اطلا عات بالآخربانی پی ٹی آئی کو سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کیلئے آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے
فیصل علوی
جمعرات 3 اپریل 2025
10:38

(جاری ہے)
ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کوسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کیں کہ جب تک مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوتی اسے راز میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراو¿ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ میری ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے۔سٹیبلشمینٹ کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں میں چلوں گا۔ذرائع کے مطابق بانی نے دونوں رہنماو¿ں سے بار بار کہا کہ ذاتی پسند اور نا پسند کو بیچ میں نہیں لاو¿ں گا اگر سٹیبلشمینٹ بات کرنے کو تیار ہے تو ہونی چاہیے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطاق سٹیبلشمینٹ سے ہونے والے غیر رسمی مذاکرات میں تاحال کوئی حل نہیں نکلا جبکہ علی امین گنڈا پور جو کوشش کررہے ہیں یا امریکی پاکستانی جو ملے ہیں ان کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی ختمی جواب نہیں آیا۔ذرائع کامزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام اور امریکہ سے آئے پاکستانی ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی اندرونی لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضول لڑائی جھگڑے میں توجہ بٹتی ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو یہ بھی کہا کہ وزیراعلی کا جو کردار ہے وہ ادا کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کے پارٹی صدر جنید اکبر پر زیادہ بات نہیں کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.