سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

جمعرات 3 اپریل 2025 13:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر مبنی بیانات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا اور اعظم سواتی کے لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اپنا موقف اور حقائق بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کروں گا، کرپشن الزامات کے جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں ، سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے۔