پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 140 کلو ناقص گوشت تلف

جمعرات 3 اپریل 2025 13:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھاکی کارروائی، 140 کلو ناقص گوشت تلف کردیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے بہل چیک پوسٹ کے قریب مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

گاڑی سے 140 کلو ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کرلیاگوشت پر کسی بھی سلاٹر ہاوس کی مہر موجود نہ تھی ملزمان کےخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ کارروائی کے بعد ناقص گوشت ڈپمنگ سائٹ پر تلف کر دیاگیا۔ گوشت بھکر سپلائی کیا جا رہا تھا بروقت کارروائی کر کےفوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو مضر صحت گوشت سے بچا لیا ۔

متعلقہ عنوان :