سینیٹ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی چیئرمین سینیٹ کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد

جمعرات 3 اپریل 2025 16:49

سینیٹ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر  سینیٹر عرفان صدیقی کی چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ عالمی برادری نے یوسف رضا گیلانی کو اس باوقار عہدے پر تعینات کر کے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، یہ تقرری اس اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ آئی ایس سی فورم کے مقاصد اور اہداف کے حصول میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی اس عہدے پر تقرری پاکستان کے جمہوری پارلیمانی نظام اور خارجہ پالیسی کے لئے ایک اہم کامیابی ہے۔