ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ کا ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ، عوام و سیاحوں کی رہنمائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری

جمعرات 3 اپریل 2025 16:55

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ انس خان نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور عوامی سہولت اور سیاحوں کی رہنمائی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ٹریفک انسپکٹر انس خان نے ضلع کے مختلف اہم مقامات کا دورہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے ضلع کے اہم چوکوں اور چوراہوں کا جائزہ لیا اور ٹریفک کے بہاؤ کو مزید موثر بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے ٹریفک سٹاف کو ضلع کے تفریحی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کے لئے بھی ہدایات دیں تاکہ وہ آسانی سے ان مقامات تک پہنچ سکیں اور ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس مانسہرہ کی طرف سے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائی جا رہی ہے اور عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :