پی ایس ایل10،آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

فزیکل ٹکٹس 7اپریل سے ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے

جمعرات 3 اپریل 2025 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ُکے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے ،ٹکٹس 7اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔تاہم آن لائن بٹنگ کیلئے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11اپریل کو ہوگا، ایونٹ تمام میچز کراچی، لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 18مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیئے جائیں گے۔