معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی31ویں برسی 5اپریل ہفتہ کو منائی جائے گی

جمعرات 3 اپریل 2025 22:48

معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی31ویں برسی 5اپریل ہفتہ کو منائی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) ’’ تاجدار حرم ہو نگاہ کرم ‘‘ معروف ورسٹائل قوال غلام فرید صابری کی31ویں برسی 5اپریل ہفتہ کو منائی جائے گی وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قوالی سننے والوں میں بے پناہ مقبول تھے ۔غلام فرید صابری قوال 1930ء میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ روہتک میں پیدا ہوئے قوالی کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا ان کے والد عنایت صابری اپنے دور کے معروف قوال تھے۔

(جاری ہے)

تقسیم کے بعد غلام فرید صابری کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا انہوں نے اپنے بھائی مقبول صابری کے ساتھ مل کر صابری برادران کے نام سے قوال گروپ بنایااور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ ان کی گائی گئی قوالیوں میں ’’ بھر دو جھولی میری یا محمد ؐ ‘‘ ، ’’ تاجدار حرم ہو نگاہ کرم ‘‘ ، ’’ میرا کوئی نہیں ہے تیرے سو ا ‘‘ اور دیگر بے پناہ مشہور ہوئیں۔غلام فرید صابری5اپریل 1994ء کودل کے دورے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔