گیپکو نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ،گیپکو حکام

جمعہ 4 اپریل 2025 10:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو)نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

گیپکو حکام کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں30،24،23،21،16اپریل کو گنہ ، بڈیانہ ایکسپرس ،اوورا ،ولانے ،وریو فیڈرز ، نظام آباد، نیکا پورہ، گوپالپور، رسول پور، اسلام آباد، چٹی شیخاں، گوہد پور، ماچھی کھوکھر، ننگل، مغل پورہ، بونکن اور فیڈرز جبکہ 27،16کو گوپا لپور فیڈرز،رنگ پورہ ،پورہ ہیراں اور محلہ اسلام آباد 29،26،22،،18،15،،12اپریل کو شادیوال ،سیدپور ،ڈالوالی ،کندن پور اور گلبہار فیڈرز اور 28،24،21،17،14،10،7اپریل کو بیگووالہ فیڈرز ،21،17اپریل کو کوٹ دینہ ای پی زیڈ۔

3رندھیر بھاگڑیاں ،کوپرا،ترنگو تک ،فیڈرز اور 14،10اپریل کو سٹی ولاز ،اقبال ٹاون ،میانہ پورہ ،ماڈل ٹاون ،کشمیر روڈ،مسلم ٹاون ،راجکو انڈسٹری ایبٹ روڈ، مرالہ روڈ، مراد پور، فیڈرز صبح 9 بجے سے 2پہر 1 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔