Live Updates

اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی جب بھی بات کریگی اسٹیبلشمنٹ سے ہی کریگی، شوکت یوسفزئی

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو بااختیار کیا ہے تاکہ وہ بروقت فیصلہ کریں اور اپنی ٹیم فائنل کریں،عمران خان تک رسائی بہت کم لوگوں کی ہے جو بھی آتا ہے ایک نئی کہانی ہوتی ہے،رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 4 اپریل 2025 10:53

اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی جب بھی بات کریگی اسٹیبلشمنٹ سے ہی کریگی، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی جب بھی بات کریگی سٹیبلشمنٹ سے ہی کریگی، عمران خان تک رسائی بہت کم لوگوں کی ہے جو بھی آتا ہے ایک نئی کہانی ہوتی ہے،آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پورپر اعتماد کا اظہار کیا ہے، تمام افواہیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو بااختیار کیا ہے تاکہ وہ بروقت فیصلہ کریں اور اپنی ٹیم فائنل کریں۔میڈیا والوں کو غلط فہمی ہوئی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اصولوں پر مزاحمت تو کی ہے لیکن سٹیبلشمنٹ کا کردار ایک دم ختم نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ جے یو آئی کی سوئی ڈی آئی خان پر اٹکی ہوئی ہے۔

جے یو آئی ہمیشہ علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن لڑتی ہے۔ وہاں مفاہمت تو نہیں ہو سکتی۔ پارٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ آپ وہاں سے دستربردار ہو جائیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم اور قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جے یو آئی فورا بیٹھ جاتی ہے۔گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کا انخلا جلد بازی میں ہوگا تو انتشار پیدا ہوگا جو لوگ افغانستان سے آئے تھے ان کی نسلیں جوان ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کو سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیدیاتھا۔علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی تھی جس میں سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

جیل میں ہونے والی ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محورسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین گنڈاپور، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی عمران کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی تھی۔ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کوسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کیں تھیںکہ جب تک مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوتی اسے راز میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراو¿ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی تھی۔ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ میری ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے۔سٹیبلشمینٹ کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں میں چلوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات