
صدرمملکت کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پرپولیس افسر گرفتار، ڈیوٹی افسرکی مدعیت میں مقدمہ درج
تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے
فیصل علوی
جمعہ 4 اپریل 2025
12:31

(جاری ہے)
مقدمے کے متن کے مطابق ایس آئی او ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پوسٹ کئے۔
ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔مقدمے کے متن ڈیوٹی افسر یعقوب اپنے موبائل فون پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ رہا تھا۔ رات 8 بجکر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی میں کمنٹ لکھا۔ڈیوٹی افسر یعقوب کے بیان کے مطابق ابرار شاہ نے اہم عہدے پر براجمان شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نازیبا تحریر درج کی جس سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی، جبکہ یہ فعل پیکا ایکٹ کی دفعہ 504 اور پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 21 کے تحت آتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی تھی۔عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو ایک سال کی سزا مزید بھگتنا ہوگی۔طارق آباد کے رہائشی ملزم عثمان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا ایپ پر لوڈ کی تھیں۔ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم بھی وصول کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
’بدھ مت کا تبتی نظریہ میرے بعد بھی برقرار رہے گا‘، دلائی لامہ
-
ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان گرما گرمی پھر سے شدت اختیار کر گئی
-
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
ہونڈا کی مختلف ماڈلز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی سواری مزید مہنگی ہوگئی
-
پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
-
نئے مالی سال کے آغاز پر پہلے ہی دن سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
-
ترکی: پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والا کارٹونسٹ حراست میں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیوں کو باضابطہ ختم کر دیا
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.