لیسکو کے ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 4 اپریل 2025 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ترجمان کے مطابق ریٹائر ہونے والے 20ملازمین کو پنشن پیپرز اور واجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ایچ آر ڈائریکٹر ضمیر حسین کلاچی، ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل، ڈپٹی منیجر پبلک ریلیشن سلمان حیدر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین کوبا عزت ریٹائرمنٹ پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد آپ کی کمپنی کے لیے دی گئی خدمات کو سراہنا ہے اور بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر آپ کی جانب سے کمپنی ترقی کے لیے کی گئی کاوشوں کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپ کی ریٹائرمنٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس ادارے سے آپ کا تعلق ختم ہوگیا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آپ ہمارے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں،آپ کا اور ہمارا رشتہ پہلے سے بھی ذیادہ مضبوط ہوگیا ہے، انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے اچھی صحت اور خوشگوار زندگی کے لیے دعاء بھی دی۔

متعلقہ عنوان :