
وفاقی حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف دیا، پیکیج کو زیادہ شفاف اور باوقار بنانے کے لئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی، وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین، شزہ فاطمہ خواجہ کی میڈیا بریفنگ
جمعہ 4 اپریل 2025 15:43
(جاری ہے)
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لئے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادائیگی کی گئی،یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد مالی معاونت کے نظام کو جدید اور شفاف بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 19 لاکھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ حکومت نے بینکنگ یا موبائل والٹ کے ذریعے ادائیگی کے جدید ذرائع استعمال کئے، اس میں نجی شعبے کا تعاون بھی اہم رہا جو اس منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کو زیادہ شفاف اور باوقار بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا طریقہ اختیار کیا، اس اقدام کا بنیادی مقصد مستحق افراد کو براہ راست مالی مدد فراہم کرنا تھا تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ریلیف ان لوگوں کے لئے تھا جو کسی اور حکومتی امدادی پروگرام میں شامل نہیں تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس پروگرام کو آئندہ سال مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سماجی بہبود اور شفافیت کے لحاظ سے ایک مثبت پیشرفت ہے خاص طور پر جب حکومت ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی 79 فیصد رقوم انتہائی شفاف طریقے سے مستحقین کو پہنچائی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے کل ایک ہزار 273 شکایات موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے گئے، رمضان پیکیج کے تحت 19 لاکھ ڈیجیٹل ادائیگیاں ہوئیں اور 9 ہزار 51 ہزار 191 ڈیجیٹل والٹ استعمال ہوئے جو کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کے تکمیل کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ 23 ہزار 653 خواتین نے ڈیجیٹل والٹ استعمال کئے جبکہ 2 ہزار 541 خصوصی افراد نے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم وصول کیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.