خانیوال ،آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبہ یونین کےصدر مہر موسی حیات ہراج کا اپنے شہر کبیروالا پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا

جمعہ 4 اپریل 2025 18:35

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) آکسفورڈ یونیورسٹی آف لندن کی طلبہ یونین کا صدر منتخب ہونے کے بعد مہر موسی حیات ہراج کا اپنے شہر کبیروالا پہنچنے پر ہراج گروپ کے سینئر رہنما اے ڈی کلیم خان بھٹہ،ملک تصور حسین کھوکھر،ذکی خان بھٹہ،میروز خان بھٹہ اور ملک محمد طیب نے موسی حیات ہراج کو گلے میں پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا بھرپور استقبال کیا اور صدر بننے کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر مہر موسی حیات ہراج کا کہنا تھا کہ میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا بھرپور استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دنیا کی بڑی یونیورسٹی کا صدر منتخب ہونا میرے لیے فخر و اعزاز کی بات ہے اور میں یہ اعزاز اپنے پیارے دوستوں اور کبیروالا کی عوام کے نام کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں مہر موسی حیات ہراج کے والد وفاقی وزیر دفاعی پیداوار مہر رضا حیات ہراج،چچا ممبران پنجاب اسمبلی مہر اکبر حیات ہراج،مہر اصغر حیات ہراج،امیدوار ایم پی اے مہر اعزاز علی راجو ترگڑ،سابق صدر کبیروالا بار رانا عمردراز خان ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین ضلع کونسل خانیوال میاں رضا سرگانہ،سردار سعد ظفر خان سیال ودیگر نے موسی حیات ہراج کا عبد الحکیم انٹرچینج پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا۔\378