
اس وقت بھی بجلی کی قیمتیں جنوبی ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ ہیں: جاوید قصوری
جمعہ 4 اپریل 2025 19:28

(جاری ہے)
بجلی کے بلوں پر13مختلف اقسام کے ٹیکس نافذ ہیں، عوام بلوں کی ادائیگی کے لئے قیمتی سامان زیورارت تک فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
پی ڈی ایم ٹو کی حکومت بھی پی ڈی ایم ون اور کیئر ٹیکر حکومت کا تسلسل ہی ہے۔ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ ہم تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں اورجب تک عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل جاتا اس وقت تک اپنا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 94فیصد عوام دیار غیر منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ رواں سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔حکمرانوں نے عوام کے لئے پاکستان میں رہنا دشوار بنا دیا ہے ۔ پی ڈی ایم ٹو کے پاس بھی کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا واحد حل سودی معاشی نظام کا خاتمہ ہے ، جب تک حکمران سودی نظام سے چھکاڑہ حاصل نہیں کر لیتے اس وقت تک عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں ، پروٹوکول کا خاتمہ کیا جائے اور بیرونی امداد کی بجائے قومی وسائل سے استفادہ کیا جانا چاہے ۔ آئی ایم ایف کے غلاموں نے اشیاء ضرورت پر ہوشربا ٹیکس لگا کر جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔فارم 47کی جعلی حکومت قبول نہیں،کارکن تیاری کریں ہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں بڑی تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.