سانحہ سیاچن گیاری سیکٹرکے شہداء کی تیرہویں برسی7 اپریل پیرکو منائی جائے گی

جمعہ 4 اپریل 2025 22:16

ِجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) سانحہ سیاچن گیاری سیکٹر کے شہداء کی تیرہویں برسی7اپریل پیر کو منائی جائے گی۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودہ گرنے سے 129فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے، برفانی تودے نے تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔

بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ بیس سال سے اسی مقام پر موجود تھا۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو ممکن کر دکھایا۔گیاری سیکٹر پر امدادی سرگرمیاں ڈیڑھ سال تک جاری رہیں جس میں امریکہ، جرمنی سمیت کئی ملکی ماہرین کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

اس سانحے میں ایک سو انتیس آرمی کے افسر اور جوانوں سمیت 140 افراد شہید ہو گئے تھے جن میں سے 114کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ سانحہ گیاری کے بعد ہونے والا تاریخی آپریشن ہمیشہ عزم وہمت کی شاندار مثال رہے گا۔اس دن کی مناسبت سے ہرسال پاک آرمی اورقوم کی جانب سے گیاری سیکٹر کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔