Live Updates

7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں بجلی کی قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟

عالمی منڈی کے حساب سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپےسے بھی کم ہونی چاہیے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 4 اپریل 2025 19:09

7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں بجلی کی قیمتیں کیوں عوام کی ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ 7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں بجلی کی قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟ عالمی منڈی کے حساب سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپےسے بھی کم ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے فیصلے پر خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابند سلاسل ہے۔ ہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے عیش وعشرت کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لیٹر پٹرول تھا جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو 7 روپے کے ریلیف پر ٹرخانے والے یہ بتائیں کہ قیمتیں کیوں عوام کی دسترس سے باہر کیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، اس کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، عالمی منڈی کے حساب سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپےسے بھی کم ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کریں۔ دوسری جانب حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی پہلے 30 روپے مہنگی کر کے 6 روپے سستی کر دی۔ پی ڈی ایم حکومت نے اوسطاً بجلی کی قیمت میں 30 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا۔ تحریک انصاف کے دور میں اوسطاً ایک یونٹ کی قیمت 16.40 روپے تھی، جو اب 45 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

سیلز ٹیکس ابھی اس میں شامل نہیں، لہٰذا آج 6 روپے فی یونٹ کم کر کے قوم سے مذاق کیا گیا۔ جبکہ اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ اعلان کیا گیا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41 روپے کم کر دی گئی ہے، دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے۔

مطلب، اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41 پیسے الٹا صارف کو دے گی؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ۔ دوسرا، عمران خان کے دور میں جب تیل $124 فی بیرل تھا، اس وقت بجلی کی قیمت، تمام ٹیکسوں کے بعد، 25 روپے فی یونٹ تھی، اور آج 65 روپے فی یونٹ ہے۔ مزمل اسلم نے سوال کیا ہے کہ وزیرِاعظم بتائیں، کیا قیمت 25 روپے سے کم کی یا 65 روپے سے؟۔ جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، جھوٹ ہانکنے والا مسخرہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر لا کر دکھائے جہاں سے اس نے اقتدار عوام سے چھینا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات