سمعیہ ساجد کا بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر سعد بن زبیر کو خراج عقیدت

جمعہ 4 اپریل 2025 23:17

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ /چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم(کواف) سمعیہ ساجد نے بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر سعد بن زبیر کو خراج عقیدت پیش کرنے انکے گھر پہنچ گئی ۔ شہید کے والد ، ولدہ اہلیہ، برادر نسبتی دیگر اہلخانہ سے ملاقات شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی، اس مو قع پر سعد بن زبیر شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر کی شہادت پر پوری قو م کو فخر ہے ۔

آزادکشمیر کے سپوتوں نے دفاع وطن اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے جانوں کی قربانی دی ہے۔ دفاع وطن میں ملک کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے جوانوں کا بھی گرم لہو شامل ہے ہمارے دفاع میں پاکستان کے ہر کونے سے پاک فوج کے شہدا کا مقدس لہو لائن آف کنٹرول پر گرا ہے جس کی خوشبو کی مہک آج بھی تازہ ہے دشمن نا تو ہمیں کمزور کرسکتا ہے نہ ہی ہمارے عزم کا امتحان لینے کی اس میں ہمت ہے ۔

(جاری ہے)

میجر سعد بن زبیر شہید اور دیگر شہدا نے دفاع وطن کے لیے اپنی جان قربان کی۔ شہدا ہمارا فخر ہیں پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو یہ خون مضبوط کررہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے سینہ سپر اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں۔ملک میں امن وایمان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

افواج پاکستان کے ہر شیر دل سپاہی کے دل میں یہ تمنا بے تاب رہتی ہے کہ کسی بھی طرح اسے مادرِ وطن پر جان قربان کر دینے کی سعادت نصیب ہو ۔کشمیر کا پاکستان سے رشتہ لا الہ الا اللہ کی اٹوٹ بنیاد پر ہے۔ اہل کشمیر اور پاکستان کا روح اور خون کا رشتہ ہے۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی جوانوں نی ہماری حفاظت کیلئے جانوںکی قربانی دی۔

پاک فوج کے جوان اپنی وردی کو خون میں نہلاتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ میجر سعد کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حفاظت کیلئے مامور افواج پاکستان کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ شہداء ہمارا فخر ہیں جنھوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا۔انشاء اللہ دہشت گردوں کو شکست فاش ہو گی پوری کشمیری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے۔

سعد بن زبیر شہید کے والدین کی پوری قوم مقروض ہے یہ خاندان اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے بلوچستان کے اندر پیش آنے والے واقعات کے پیچھے ہندوستان ہے شہادت بلند ترین درجہ دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے ہمارا فخر ہیں۔آزادکشمیر لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے شہدا کا خون گرا ہے میجر سعد بن زبیر شہید کے والد، والدہ اہلخانہ کو استقامت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔