نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس

جمعہ 4 اپریل 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی جس میں اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے حکومت کی ان اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جو مارکیٹ کے استحکام کو برقرار اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔