ٓ سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کاخیرمقدم

جمعہ 4 اپریل 2025 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سیاسی و سماجی کارکن ، سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کاخیرمقدم پاکستان و بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتیہیں،ہر قیمت پر بلاتفریق دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کے اعادہ کو پوری پاکستانی قوم سراہتی ہے،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے ملک دشمن عناصر ، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنیوالوں کے خلاف ریاست کا پوری قوت سے نمٹنے کا عزم پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ھے، کسی کو بھی بلوچستان کے امن میں خلل نہ ڈالنے کا عزم بلوچستان کے عوام کی ترجمانی ھے جسے بلوچستان کیعوام سراہتے ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس کا بلوچستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ اور گٹھ جوڑ ، انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوشیش بے نقاب کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ھے، کور کمانڈر کانفرنس کے اعلامیہ نے ثابت کردیا کہ آئین پاکستان ہی سب سیمقدم ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ متحدہوکرہی جیتی جاسکتی ہے،

متعلقہ عنوان :