سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 5 اپریل 2025 09:30

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہونے سے ایک اونس سونے کی قیمت 3040 ڈالر تک آگئی۔

(جاری ہے)

عاجل نیوز کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 366.63 ریال، 22 قیراط کی قیمت 336.08 ریال جبکہ 21 قیراط کا سونے کے فی گرام نرخ 320.80 ریال ریکارڈ کئے گئے۔گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط کی قیمت 274.97 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 213.87 ریال جبکہ ایک اونس سونے کے نرخ 11407.13 ریال اور ایک کلو سونا 369194 ریال میں فروخت ہوا۔