cٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی

- ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں‘میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ ایران سے براہ راست بات چیت ہو کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور آپ کو دوسرے فریق کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع ملتا ہے بہ نسبت اس بات کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے زریعے بات کریں۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا نہیں۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ایران براہ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا، اس سے پہلے ایران نے براہ راست بات چیت کا امکان مسترد کردیا تھا مگر ساتھ ہی بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کا 'بلاواسطہ' بات چیت پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ایرانی ایٹمی منصوبے پر بات چیت کے ادوار اومان میں منعقد ہوں گے، اگلے تین ہفتوں میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔