/ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذلفقار علی بھٹو شہید کی 46 ویں برسی فلک شیر ڈوگر لکڑ منڈی والے کے دفترمیں منائی گئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:26

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذلفقار علی بھٹو شہید کی 46 ویں برسی سینیئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی بورے والا فلک شیر ڈوگر لکڑ منڈی والے کے دفترمیں منائی گئی،تلاوت کلام پاک اور نعت رسول کے بعد دعائیہ تقریب سے مقررین نے خطاب کیا سنیر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی فلک شیر ڈوگر، کاشف رسول بھٹی سینیئر نائب صدر ضلع وہاڑی، کیپٹن (ر) محمد اسماعیل نائب صدر ضلع وہاڑی،حاجی عنایت اللہ وسیر سٹی صدر بورے والا، سید بدر منیر شاہ سیکرٹری انفارمیشن پیپلز لیبر بیورو ضلع وہاڑی نے خطاب کیا اور جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے کو اجاگر کیا دعائیہ تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے ٹیلی فون پر خطاب کیا نائب پیپلز لیبر بیورو ضلع وہاڑی ندیم شہزاد سینیئر رہنماء ،حافظ فیاض تحصیل صدر پیپلز لیبر ،ملک صغیر انجم ،حفیظ طور،ضیاء الرحمن طور، نائب صدر تحصیل سابقہ ڈاکٹر غلام قادر اور بہت سارے کارکنا شرکت کی اور اخر میں نعرے بازی ہوئی نیاز تقسیم گئی تمام شہدا کیلے فاتحہ خوانی کی گئی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔