۷ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پرچوہدری کامران یوسف گھمن کے تحصیل آفس الیاس گارڈن میں دعائیہ تقریب

ہفتہ 5 اپریل 2025 18:26

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل بوریوالا کے صدر چوہدری کامران یوسف گھمن کے تحصیل آفس الیاس گارڈن میں دعائیہ تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب چوہدری صدر نعمان رشید آرائیں،فاطمہ چوہدری پروفیسر محمد امجد، چوہدری غلام حیدر جٹ،چوہدری عبدالستار آرائیں،ڈاکٹر صفدر آکاش اور مرزا محبوب ربانی اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیبانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک اور قوم کے لیے خدمات اور ملک کی تعمیر وترقی اور دفاع کے لیے کئے گئے اقدامات کو سہنری حرف میں لکھا جائے گا انہوں ملک کو 1973کا متفقہ آئین دیا ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا ملک میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا لاہور میں انعقاد کیا جس میں دنیائے اسلام کے بڑے بڑے رہنماؤں نے شرکت کی غریب اور پسماندہ طبقات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی کے آخری سانس تک آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی کروڑوں دلوں میں ڑندہ ہیں تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور ان کے خاندان کے دیگر شہداء کی ارواح کیایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقبال نارو،آصف جاوید، قیصر اقبال،حاجی مصطفیٰ،ملک غلام حسین،منور حسین،اسلام الدین،اشتیاق اویسی،ساجد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔