)دریا سندھ پر چھ کینالز منصوبہ سے سندھ کی زمین بنجر اور لوگ پینے کے پانی تک کو ترس جائیں گے، عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:40

Cحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر انور زیب خان کہاکہ دریا سندھ پر چھ کینالز منصوبہ سے سندھ کی زمین بنجر اور لوگ پینے کے پانی تک کو ترس جائیں گے وفاق کوء بھی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے وہ حیدراباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سندھ کے سینئر نائب صدر ہاشم خان ضلعی صدر جاوید خان سمیت ضلعی و یوسیز عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی انور زیب خان نے کہا کہ عوام مہنگاء اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہورہا ہے سندھ کے سینئر نائب صدر ہاشم خان نے کہاکہ اے این پی نے عوام کے حقوق پر ہمیشہ اواز بلند کی ہے پانی کے مسئلے پر پورا سندھ اس وقت سراپاء احتجاج ہے اور اس پر حکمران خاموشی اختیار کئیے ہو? ہیں ہاشم خان نے کارکنوں پر زور دیاکہ وہ اے این پی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور گراس روٹ لیول پر رابطوں کو یقینی بنائیں ضلعی صدر جاوید خان نے کہاکہ بے روزگاری کے باعث نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں جنہیں معاشرہ کا کار أمد شہری بنانے کے لئیے ہمیں ملکر کوششیں کرنا ہوں گی جاوید خان نے کہاکہ سندھ کو درپیش مسائل پر اے این پی عوام کے ساتھ ہے اس ضمن میں کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہو? عوامی مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے عید ملن پارٹی میں مرکزی و صوباء قیادت سمیت ضلعی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں۔