پیپلز لائرز فورم نوشہرہ کا 6 جماعتی صدارتی امیدوار میاں ارشد جان ایڈووکیٹ اور پینل کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:45

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)پیپلز لائرز فورم نوشہرہ نے نوشہرہ بار انتخابات میں 6 جماعتی صدارتی امیدوار میاں ارشد جان ایڈووکیٹ اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان۔ پیپلز لائرز فورم نوشہرہ کے صدر حیدر نواز خٹک ایڈووکیٹ اور پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کا نوشہرہ بار روم میں میاں ارشد جان کے ہمراہ پریس کانفرنس خطاب تفصیلات کے مطابق پیپلز لائرز نوشہرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری حیدر نواز خان خٹک ایڈووکیٹ اور پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس نے نوشہرہ بار روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ اور پیپلز لائرز فورم نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ نوشہرہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جو کہ 8 اپریل کو ہو رہے ہیں صدارتی امیدوار ممتاز قانون دان میاں ارشد جان اور ان کے پینل کی پیپلز لائرز فورم کو بھر پور سپورٹ کرے گی۔

(جاری ہے)

میاں ارشد جان کو ملگری وکیلان، مسلم لیگ ن، پرویز خٹک گروپ، جمعیت علمائے اسلام ف ، جماعت اسلامی اور غیر جانبدار وکلائ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ پیپلز لائرز فورم کی حمایت سے ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے صدارتی امیدوار میاں ارشد جان ایڈووکیٹ، اعجاز خان ایڈووکیٹ، ضمیر محمد خان ایڈووکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر زاہد خان، قاضی نصیر الحق ایڈووکیٹ صدر ملگری وکیلان نوشہرہ نے خطاب کیا۔

میاں ارشد جان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں منتخب ہو کر نوشہرہ بار کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ سینئر وکلائ ، جونئیر وکلائ اور خواتین وکلائ کو عزت کا مقام دیا جائے گا۔ وکلائ چیمبرز کو درپیش مسائل حل کروں گا۔ نوشہرہ بار کو خیبر پختونخوا کا ایک رول ماڈل بار بناؤں گا۔نوشہرہ بار کے وکلائ میں عزت و احترام کا رشتہ قائم کروں گا۔ میں پیپلز لائرز فورم کے وکلائ بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔