
ّبونیر‘: شہری کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتل نکلی، آشنا کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا
ًملزمہ مدعی مقدمہ کی بیٹی ہونے کے ساتھ مقتول کی چچا زاد بھی ہے جوکہ اس رشتہ سے ناخوش تھی‘پولیس ذرائع
ہفتہ 5 اپریل 2025 19:55
(جاری ہے)
دوران تفتیش مقتول کے رشتہ داروں، گھر کے افراد، دیگر تعلق داروں اور منگیتر کو شامل تفتیش کیا گیا، دوران مقتول کے منگیتر کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے منگیتر مقتول ابرار کو ساتھی ظہیر کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف کیا، جبکہ پولیس ٹیم نے دیگر ملزم ظہیر کو بھی گرفتار کرلیا، مقتول کی منگیتر کے مطابق ظہیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے، جبکہ ملزمہ مقدعی مقدمہ کی بیٹی ہونے کے ساتھ مقتول کی چچا زاد بھی ہے جوکہ اس رشتہ سے ناخوش تھی، جس کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیتفصیلات کے مطابق مورخہ 27 مارچ کو مدعی محبت خان ولد عبد الحمید نے تھانہ تاتارا پولیس کو اپنے بھتیجا ابرار کے قتل کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی،ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف* نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان، ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی.خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کے دوران متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جبکہ قتل کے متعلق اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر گھر کے افراد، رشتہ داروں، دیگر تعلق داروں سمیت مقتول کی منگیتر کو شامل تفتیش کیا۔خصوصی ٹیم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ مقتول کی منگیتر مسماة (س) بی بی دختر محبت خان کو مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے منگیتر ابرار کو اپنے ساتھی ظہیر کے ذریعے قتل کرنے کا انکشاف کیا۔پولیس ٹیم نے دیگر ملزم ظہیر ولد رمیز کو بھی گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.