
کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں،شہبازشریف
حکومتی قومی کھیل پالیسی نچلی سطح پر شمولیت، ٹیلنٹ کی تلاش، صنفی مساوات اور ہمہ گیری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے،آئیںسب مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں ،آنے والی نسلوں کیلئے زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں، وزیراعظم کا کھیلوں کے قومی دن پر پیغام
ہفتہ 5 اپریل 2025 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری قومی کھیل پالیسی نچلی سطح پر شمولیت، ٹیلنٹ کی تلاش، صنفی مساوات اور ہمہ گیری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ارشد ندیم / شہباز شریف ہائی پرفارمنس اکیڈمی جیسے اقدامات کے ذریعے ہمارا ہدف نوجوان کھلاڑیوں کو سائنسی بنیادوں پر تربیت، مالی معاونت اور جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بہتر انتظام مضبوط کھیلوں کی بنیاد ہے۔ حکومت کھیلوں کی قومی فیڈریشنز میں شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ ادارہ جاتی نظم و نسق کو بہتر بنایا جا سکے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کو مقدم رکھا جا سکے اور کھیلوں کے میدان میں اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک گیر تربیتی کیمپوں کے انعقاد سے لے کر 2026 میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری تک، پاکستان خطے میں کھیلوں کی مہارت اور سیاحت کا مرکز بننے کے لیے پٴْرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ میں تمام اسٹیک ہولڈرزبشمول سول سوسائٹی اور ترقیاتی شراکت داروںظسے اپیل کرتا ہوں کہ تعلیم، صحت، ترقی اور امن سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں میں کھیل کو مؤثر انداز سے شامل کریں،آئیے ہم سب مل کر اپنے کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں۔مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.