
یوکرین: روسی حملے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک، یو این کی مذمت
یو این
اتوار 6 اپریل 2025
02:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 اپریل 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے یوکرین کے شہر کریوی ری پر روس کے تازہ ترین میزائل حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں نو بچوں سمیت درجن سے زیادہ لوگ ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ملک میں ادارے کے نمائندے میتھائس شمالے نے کہا ہے کہ نیپرو کے علاقے میں ہونے والے اس حملے کے بعد یوکرین بھر میں ایسے ہی حملے دیکھنے کو ملے جن میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ اس سے ایک روز پہلے ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیئو کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان حملوں سے لوگوں کو ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا ہے۔
(جاری ہے)
ہولناک حملہ
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے یوکرین میں شہری علاقوں پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپ اور وسطی ایشیا کے لیے ادارے کی ریجنل ڈائریکٹر ریگینا ڈی ڈومینیکس نے کریوی پر حملے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں تین ماہ کا ایک بچہ بھی ہلاک ہوا۔
اس کارروائی میں ساکاشینسکی نامی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل داغا گیا جہاں بہت سے لوگ جمع تھے۔ میزائل گرنے سے متعدد رہائشی مکانات، سکولوں اور ایک ریستوران کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد علاقے میں تباہی کے مناظر دیکھنے کو ملے جہاں والدین اپنے بچوں کو ہلاک و زخمی دیکھ کر رو رہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بچے کو ایسی دہشت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور کسی ماں باپ کو ایسی تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے۔
اڑھائی ہزار بچے ہلاک یا زخمی
یونیسف اور اس کے امدادی شراکت دار حملوں سے متاثرہ لوگوں کو مدد دینے اور ہنگامی امداد پہنچانے کے لیے مقامی حکام کے اشتراک سے کام کر رہے ہیں۔
ریگینا ڈومینیکس نے کہا ہے کہ فروری 2022 میں یوکرین پر روس کا حملہ شروع ہونے کے بعد 2,500 سے زیادہ بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اور مزید لاکھوں بچوں کی زندگیاں شدید نقصان سے دوچار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں شہری علاقوں پر دھماکہ خیز ہتھیاروں سے وحشیانہ حملے اور شہری تنصیبات کی تباہی کے نتیجے میں بچے غیرمتناسب طور سے متاثر ہو رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
-
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
-
مجھے تو سلمان صفدر سے ضروری ملنا تھا وہ کدھر ہیں،عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء سے پوچھا کہ آپ کیسے اندر آجاتے ہیں؟ علیمہ خان
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظرایڈوائزری جاری کردی گئی
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.