امام الحق انجری کی وجہ سے 2ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دورہوگئے

تورنگا اسپتال انتظامیہ نے امام کو دو ہفتوں تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے

اتوار 6 اپریل 2025 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈر کی تھرو لگنے سے زخمی ہونے والے امام الحق دو ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاہم امام الحق رن لینے کے دوران فیلڈر کی تھرو چہرے پر لگنے سے زخمی ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے ان کی جگہ عثمان خان بیٹنگ کرنے کے لیے آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ امام الحق کو چہرے پر معمولی زخم آئے ہیں اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں معمولی نوعیت کا کنکشن ہے۔تورنگا اسپتال انتظامیہ نے امام کو دو ہفتوں تک کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔پی سی بی کا بتانا ہے کہ امام الحق کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا اور ان کے سی ٹی اسکین کی رپورٹ بھی نارمل ہے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم منجمنٹ اور میڈیکل ٹیم امام الحق کی دیکھ بھال کررہی ہے اور اب وہ بہتر محسوس کررہے ہیں۔