ظ*ر سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اتوار 6 اپریل 2025 19:05

ہ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفرازڈوگر کل 8 اپریل کو کریں گے ۔عدالت پہلے ہی بابر اعوان سے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کر تے ہوئے سماعت 8اپریل تک کے لیے ملتوی کردی تھی سابقہ سماعت پر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی۔

وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس ہوا تھا کچھ جوابات آگئے ہیں، دو فریقین جیل سپرٹنڈنٹ اور آئی جی جیل خانہ جات کا جواب تاحال نہیں آیا۔قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی سینیٹ کا اجلاس تو نہیں ہے نا بابر اعوان نے بتایا کہ نہیں اجلاس تو نہیں لیکن سینیٹ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جس کمیٹی کا اجلاس ہے اس نے بھی کہا کہ پیش کریں۔قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عید کے بعد کی تاریخ رکھ دیتے ہیں تب تک آپ آئندہ سینیٹ اجلاس کی تاریخ پتہ کر لیں۔عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔