جماعت اسلامی نے سہراب گوٹھ تھانے کے ایس ایچ اوکی درخواست پر بدامنی کے خلاف مظاہرہ ملتوی کردیا

جرائم پیشہ افرادو منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی خاص طواسنیپ چیکنگ بڑھائی جائیں، سروس روڈوںپر گشت اورکیمرے نصب کرنے کامطالبہ

اتوار 6 اپریل 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) جماعت اسلامی نے بدامنی اوربڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے خلاف اتوارکو سہراب گوٹھ تھانے پرہونے والا احتجاجی مظاہرہ اس ایچ او کی درخواست اورامن وامان کے حوالے سے تحریری طورپراقدامات کرنے کی یقین دہانی پرملتوی کردیا ۔جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نائب امیرخالدصدیقی اورصدرپبلک ایڈکمیٹی سہراب گوٹھ ٹان ابوضیاپرویزکی قیادت میں وفد تھانے میں مذاکرات اورسہراب گوٹھ ٹان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال خاص طور جمالی پل اوراس کے قرب وجوار میں پرقتل ،ڈکیتی ولوٹ مارکی واردادتوں پراپنی تشویش کااظہار کیا۔

ضلعی رہنما اورسابق ایم پی اے کے امیدوارخالدصدیقی نے کہاکہ سہراب گوٹھ تھانے کے حدود میں امن وامان کی بدرصورحال سے اہل علاقہ سخت اذیت سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

رینجرزکے اہلکارکاقتل رینجرزوپولیس کے لیے سوالیہ نشان اور ایک ٹیسٹ کیس ہے اگریہ اپنے اہلکارکے قاتلوں کو نہیں پکڑسکتے تو پھریہ عام لوگوں کو کیاتحفظ دیں گے۔1992سے رینجرز کو یہاں قیام امن کے لیے بلایا گیا تھا رینجرز نے مسلسل اپنا قیام تو بڑھا لیا دیاہے مگر امن بحال نہیں ہوسکا ہے۔

ہماے احتجاج کامقصد بھی کوئی کشیدگی نہیں بلکہ امن کی بحالی اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہے ۔ایس ایچ اوکی یقین دہانی پرفی الحال مظاہرہ ملتوی کر رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ افرادو منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی خاص طواسنیپ چیکنگ بڑھائی جائیں، جتنی سروسزسڑکیں وہاں پرسرعام جرائم ہوتے ہیں اس لیے وہاں گشت اورکیمرے نصب کئے جائیں اورعوام سے عدم تحفظ کا احساس ختم کیاجائے۔جب تک امن امان بحال نہیں ہوگا جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔