پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 6 اپریل 2025 20:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2025ء) پولیس کی جانب سے اتوار کوکرسچن عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی سیکورٹی کےفُول پروف انتظامات کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی ، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی ، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا، علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی ۔ چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :