
مراد سعید نے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
ہم کسی کو بادشاہ سلامت اور خود کو اس کی رعایہ تسلیم نہیں کریں گے، ہم اپنی تیاریوں میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے، جو سلسلہ آج شروع ہوا ہے وہ اب رکے گا نہیں؛ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب
ساجد علی
اتوار 6 اپریل 2025
21:11

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں، حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کہ افسوسناک ہے، اگر عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو منتخب اراکین اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کو سپورٹ کریں، کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج ہمارے سامنے وہ نوجوان بیٹھے ہیں جنہوں نے ایک سال تک زمان پارک اور بنی گالا میں عمران خان کی حفاظت کی، یہ ہر پیشی پر فرنٹ ہر رہے جس کی وجہ سے ان پر حشر برپا کیا گیا، آج ان نوجوانوں کے سامنے ہم تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہماری تحریک عمران خان تک رسائی کے لئے نہیں بلکہ عمران خان کی رہائی اور آئین اور قانون کی بحالی کیلئے ہے، عمران خان کی بہنوں نے جو دھرنے کی کال دی ہے، منتخب اراکین سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔ پی ٹی آئی رہنماء کہتے ہیں کہ 26ویں ترمیم ملٹری خونی ترمیم ہے، اس ترمیم کی وجہ سے عدلیہ ختم ہوگئی، پر امن احتجاج کا حق ریڈزون میں گولیاں مار کر لاشیں غائب کر کے چھین لیا گیا، آواز اٹھانے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اٹھایا جا رہا ہے، ہم کسی کو بادشاہ سلامت اور خود کو اس کی رعایہ تسلیم نہیں کریں گے، ہم اپنی تیاریوں میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے، جو سلسلہ آج شروع ہوا ہے وہ اب رکے گا نہیں کیوں کہ ہمارا لیڈر اور ہمارے کارکنان جیل میں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.