Live Updates

اورنگی ٹائون کی یوسی 7مسائل کاگڑھ بن گئی چیئرمین دفتر سے غائب

عملے کو عوام کی درخواست وصولی سے روک دیاڈیڑھ سال سے کونسل کااجلاس نہیں ہوسکا،کونسل کی منظوری کے بغیر بجٹ خرچ کیاجارہا ہے علاقہ مکین پریشان

اتوار 6 اپریل 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء) اورنگی ٹائون کی یوسی 7مسائل کاگڑھ بن گئی یوسی چیئرمین مسائل سے لاتعلق ہوگئے۔بجٹ اجلاس سمیت ڈیڑھ سال سے کونسل کا ایک بھی اجلاس نہ ہوسکا یوسی کے عملے کو عوام سے شکایات وصولی کی رسید یاشکایت کی کاپی پر مہر لگاکردینے سے منع کردیاگیا۔عوام میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع غربی کی یوسی چیئرمین شید عمران شاہ کے رویے کی مذمت عوامی مسائل حل کرنے اور یوسی کو وقت دینے کامطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کی یوسی 7چیئرمین کی عدم دلچسپی کے مسائل مسائل کاگڑھ بن گئی گلیوں میں غلاضت کے ڈھیراور ابلتے گٹر نے عوام نے جینا محال کردیا ہے مسائل کے حل کے لیے یوسی کے دفتر سے رجوع کرنے والے درخواستیں تو دیتے ہیں مگر انہیں اس کی ریسونگ نہیں دی جاتی تاکہ اس ریکارڈ پر کوئی کارروائی نہ کی جاسکے۔

(جاری ہے)

یوسی سے منتخب کونسلرز کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال سے یوسی کونسل کاایک اجلاس بھی نہیں ہوسکا ہے اور تما م فیصلے یوسی چیئرمین اپنی ذات میں رہ کرکے کررہے ہیں حتی کے بجٹ اجلاس بھی نہیں بلایاگیا اور اخراجات کی منظوری تک نہیں لی گئی یوسی کو ملنے والے ماہانہ 12لاکھ روپے کے حسابات کا بھی کوئی اتا پتا نہیں۔ ذرائع کے مطابق یوسی چیئرمین عمران شاہ نے عملے کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام کی شکایات کی وصولی کی ریسونگ نہ دیں۔

دوسری جانب عوام میں یوسی چیئرمین کے رویے کیخلاف اشتعال پھیل رہا ہے، مسائل کاشکار یوسی مکین چیئرمین کی عدم دلچسپی کے باعث پریشان اور مشتعل ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرعوامی مسائل حل نہیں کرنے تھے اور دلچسپی نہیں لینا تھی تو کیوں جبرامسلط ہوگئے ۔مکینوں کاکہنا ہے کہ یوسی کے فنڈز کرپشن کی نذرہورہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثرحسین انصاری نے چیئرمین کے رویے پر شدید مایوسی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو شکایات وصولی کی رسید دی جائے، عوامی مسائل حل کیے جائیںچیئرمین عمران شاہ دفتر میں آکر بیٹھیں اورمسائل حل کریں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات