پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 1 کروڑ 60 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا

پیر 7 اپریل 2025 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ماہ میں 1 کروڑ 60 لاکھ کا جرمانہ عائد کردیا ۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ مہینے ( مارچ ) میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملاوٹ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 7 فوڈ پوائنٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے جبکہ اس عرصہ میں مجموعی طور پر 4 ہزار 200 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

ملاوٹ زدہ 18 ہزار لیٹر دودھ کو تلف کیا گیا۔ماہ مارچ میں ناقص انتظامات اور ملاوٹ کرنے والوں کومجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ شہری ملاوٹ مافیاءکیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ہیلپ لائن 1223 پر شکایت درج کرائی۔

متعلقہ عنوان :