لسبیلہ،ایس ایس پی نے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا

پیر 7 اپریل 2025 13:39

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر چارج سنبھالنے کے بعد مختلف تھانوں کا اچانک کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر نے اچانک مختلف تھانوں کے دورے پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کا ایس ایچ او پولیس تھانہ لیاری شاہد اقبال نے تھانہ پہنچنے پر استقبال کیا، ایس ایس پی نے تھانہ لیاری کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سنیپ چیکینگ آپریشن کے عمل کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ اسلحہ ایمونیشن اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ ریکارڈ تھانہ کا بھی ملاحظہ کرکے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔

اس کے علاوہ تھانہ کے عام نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی فوری گرفتاری کی بابت احکامات جاری کیے۔\378