
امریکا کی جانب سے امداد میں کٹوتیوں سے عالمی سطح پر حمل اور پیدائش کے دوران اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ
پیر 7 اپریل 2025 15:11

(جاری ہے)
برطانیہ سمیت دیگر ڈونر ممالک نے بھی امدادی بجٹ میں کمی کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے کہا کہ کٹوتیوں کے عالمی سطح پر صحت کے نظام پر وبائی بیماری جیسے اثرات پڑے ہیں اور زیادہ ساختی، گہرا اثر ہو سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کٹوتیاں پہلے ہی بہت سے ممالک میں زچگی، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے لیے اہم خدمات کو ختم کر رہی ہیں، عملے کی تعداد کو کم کر رہی ہے، سہولیات کو بند کر رہی ہے اور رسد کے لیے سپلائی چین میں خلل ڈال رہی ہے جس میں ہیمرج اور پری ایکلیمپسیا کے علاج شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ ملیریا اور ایچ آئی وی کے علاج جیسے دیگر شعبوں میں کٹوتیوں سے زچگی کی بقا بھی متاثر ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں حالیہ پیش رفت کے باوجود بھی تقریباً ہر دو منٹ میں ایک خاتون کی موت ہوئی ،2023 میں مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار پیچیدگیوں سے جو بنیادی طور پر قابل علاج تھیں۔ حالات خاص طور پر تنازعات یا قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک میں خراب تھے حالانکہ امریکا خود ان چار ممالک میں سے ایک ہے جس نے وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک اور جمیکا کے ساتھ ساتھ 2000 سے اپنی زچگی کی شرح اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ کورونا وائرس کی وبا کا بھی اثر ہوا، 2021 میں مزید 40 ہزار خواتین حمل یا بچے کی پیدائش کی وجہ سے ہلاک ہوئیں، جس سے2021 میں اموات کی کل تعداد 322,000 ہوگئی۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریئس نے کہا کہ یہ رپورٹ امید کی کرن دکھاتی ہے، ڈیٹا اس بات پر بھی روشنی ڈالتا ہے کہ آج دنیا کے بیشتر حصوں میں حمل کتنا خطرناک ہے اس حقیقت کے باوجود کہ حل موجود ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے
-
متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.