پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

پیر 7 اپریل 2025 19:45

پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔