تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 7 ملزمان گرفتار ،ساڑھے تین کلو سے زائد آئس برآمد

پیر 7 اپریل 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) تھانہ نصیرآباد پولیس نے تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم پرویز سے 1 کلو 80 گرام آئس، ملزم مطلوب عرف طوبا سے 1 کلو 60 گرام آئس، ملزم ناصر سے 1 کلو 60 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزم علی نسیم سے120گرام آئس، ملزم وزیر سے105گرام آئس، ملزم صلاح الدین سے55گرام آئس، ملزم عثمان سے30گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو آئس سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :