سعودی عرب ، عمرہ زائر واپس نہ جانے کی اطلاع میں تاخیر پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

منگل 8 اپریل 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائر یا حج کے ویزے پر آنے والے شخص کے واپس نہ جانے کی اطلاع نہ کرنے یا اطلاع کرنے میں تاخیر پر کمپنی کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ہر اس حج و عمرہ کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی جس کا عمرہ زائر یا حاجی طے شدہ وقت پر واپس نہیں جاتا اور اس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو وقت پر نہیں کی جاتی۔

ہر عمرہ زائر اور حج ویزے پر آنے والے افراد کے ویزے میں ملک میں قیام کی مدت مقرر ہے جس کے ختم ہونے پر اسے واپس جانا چاہیے ۔وزارت نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اور حجاج کو واپس بھیجنا کمپنی کی ذمہ داری ہے اور اگر کوئی عمرہ زائر یا حاجی طے شدہ وقت پر واپس نہیں جاتا تو اس کی فوری اطلاع کرنی چاہیے ۔