امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ

امریکا کی جانب سے بھارت پر عائد جوابی ٹیرف پر بھی بات چیت کی گئی،محکمہ خارجہ

منگل 8 اپریل 2025 13:28

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا بھارت اسٹریٹیجک شراکت داری پر بات کی اور انڈوپیسیفک خطے میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر عائد جوابی ٹیرف پر بھی بات چیت کی گئی اور یہ بھی کہ شفاف اور متوازن تجارتی تعلقات کے قیام کے لیے کیسے پیشرفت کی جائے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مارکو روبیو نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری اور حوالگی پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماں نے انسداد دہشتگردی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔