Live Updates

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے‘ جمیل اختربیگ

آئندہ مالی سال میں ٹیکس اہداف کی وصولی کو زمینی حقائق کے مطابق رکھا جائے‘ سابق صدر لاہور ٹیکس بار

منگل 8 اپریل 2025 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جمیل اختر بیگ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے ، حکومت ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کی پالیسی لائے ،ماہرین سے اسڈی رپورٹ تیار کروا کر ایف بی آر کا ڈھانچہ دوبارہ کھڑا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیکس بار کے ممبران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام انتہائی پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ، ٹیکس دہندگان کو اپیل کے لئے موثر پلیٹ فارم ملنا چاہیے جہاں اس کی داد رسی ہو سکے ۔

انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ٹیکس اہداف کی وصولی کو زمینی حقائق کے مطابق رکھا جائے، ٹیکسز کی تعداد اور شرح کم کی جائے تو ہدف سے زیادہ وصولیاں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بالواسطہ اور بلا واسطہ ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے کاروباری افرادچور راستوں کو ترجیح دیتے ہیں جس سے اربوں روپے قومی خزانے میں جانے کی بجائے جیبوں میں جارہے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات