
کراچی‘ ہیوی ٹریفک کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار
وزیراعلیٰ سندھ کی ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے اور ٹرپل سواری والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
منگل 8 اپریل 2025 16:35
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ?شہر میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر روڈ حادثات کی روک تھام کرے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو تمام ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے اور تمام بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دینے کی ہدایت بھی کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو منسلک کیا جائے گا، ٹریفک قوانین پرمؤثر اور ہم آہنگ عملدرآمد ممکن بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیم نو کی جائے گی اور اسے میئر کے ماتحت کر دیا جائے گا، ڈرائیونگ لائسنس سے قبل ڈرائیورز کیلییبین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی ہوگی جب کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے اور ٹرپل سواری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہا کہ جن گاڑیوں کیفٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ ہوگئے ہیں انہیں ضبط کیا جائے اور ان گاڑیوں کو دوبارہ اجازت محکمہ ٹرانسپورٹ سے مشروط ہوگی۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا۔مراد علی شاہ نے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی جس کی نگرانی آئی جی پولیس کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.